اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے نزدیک ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی سے ٹکر مارکر تین صیہونی فوجیوں کو زخمی کر دیا ہے، زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اسرائیلی فوج کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر فلسطینوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ صیہونی پولیس ترجمان لوبا سمری نے کہا ہے ڈرائیور اپنی گاڑی سے جس پر فلسطینی نمبر پلیٹ نصب تھی ٹکر مارکر موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گيا۔ اس واقعہ سے چند گھنٹے ہی قبل بیت المقدس میں اسی طرح کے ایک واقعہ میں دو اسرائیلی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔بدھ کے روز ہوئے اس واقعہ میں فلسطینی ڈرائیور کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ہوئے اس واقعہ کی ذمہ داری فسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے قبول کر لی ہے۔ غزہ میں حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ وین حملہ مسجد الاقصی کے خلاف صہیونی جرائم کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169